ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں آکاش وانی کے زیر اہتمام یوم ہندی کی تقریب

کاروار میں آکاش وانی کے زیر اہتمام یوم ہندی کی تقریب

Sat, 01 Oct 2016 20:33:55    S.O. News Service

کاروار:یکم اکتوبر(ایس او نیوز)   ہندی زبان یک جہتی اور باہمی روابطے کی اہم زبان ہونے کا خیال کاروار سرکاری ڈگری کالج کے ہندی پروفیسر ڈاکٹر چندرشیکھر لمانی نے کہی۔ وہ یہاں کاروار آکاش وانی میں ہندی دیوس کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کررہے تھے۔

موصوف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ہم سب اس زعم میں ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ انگریزی کا استعمال ہوتاہے، پروفیسر نے کہاکہ دنیا میں قریب 100کروڑ لوگ ہندی زبان بات کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں۔ پروگرام کی صدارت کرتےہوئے آکاش وانی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بسو بیونگڈد نے کہاکہ ہمارے ماحول میں جن زبانوں کا چلن ہے ہمیں اس سے رابطہ رکھنا چاہئے، اور زبانوں کے درمیان لین دین بھی ہونا چاہئے۔ اس موقع پر پندرہ روزہ مہم کے تحت منعقد کئے گئے مقابلہ جات میں شریک ہونے والوں کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی ۔ پروگرام میں ہیمنت رامڈگی ، وجیا آسنگی، کے راجیش، چندرکانت شیٹھ ، دیانند میتری وغیرہ تھے۔

 


Share: